07:13 , 27 جولائی 2025
Watch Live

نادرا کی بچوں کے پاسپورٹ اور خاندانی ریکارڈ سے متعلق بڑی تبدیلیاں

اسلام آباد: نادرا نے بچوں کے پاسپورٹ اور خاندانی رجسٹریشن سے متعلق پالیسی میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

اب بچوں کے پاسپورٹ کے لیے پرانا "بی فارم” قابلِ قبول نہیں ہوگا۔ والدین کو چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (سی آر سی) حاصل کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ اقدام بچوں کی تصدیق شدہ شناخت اور ڈیٹا کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

علاوہ ازیں، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (ایف آر سی) کو قانونی حیثیت دے دی گئی ہے۔ اب اسے وراثت، عدالتی معاملات اور دیگر قانونی امور میں بطور سرکاری دستاویز استعمال کیا جا سکے گا۔

نادرا نے ایف آر سی کے فارمیٹ کو بھی اپ ڈیٹ کیا ہے تاکہ مختلف خاندانی ڈھانچوں کی مؤثر نمائندگی ہو سکے، جیسے مشترکہ خاندان یا متعدد شادیاں۔

عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نادرا کے ریکارڈ میں موجود اپنے خاندانی ڈیٹا کی درستگی کی تصدیق کریں، کیونکہ ایف آر سی صرف موجودہ ڈیٹا کی بنیاد پر جاری ہوگا۔ غلط معلومات کی اصلاح نادرا دفاتر یا موبائل ایپ کے ذریعے ممکن ہے۔

نادرا کے مطابق یہ اقدامات شہری شناختی نظام کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION